ورلڈکپ کا آغاز ہونے میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی کرکٹرز کی خوراک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آپ بریانی کھا کر چیمپئن ٹیموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، میں بہت حیران ہوں کہ ٹیم کے کھلاڑیوں ابھی تک بریانی کھلائی جاتی ہے۔ ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ اس سال ورلڈکپ اُس فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جو 1992 کے ورلڈکپ میں تھا، میگا ایونٹ "تُکے" سے نہیں جیتا جا سکتا بلکہ آپ کو اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نئے بیٹسمین ڈھونڈنے میں ناکام ہو چکے ہیں، ہمیں بیٹسمینوں کی کوالٹی پر دھیان دینا ہو گا۔ انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈکپ 30 مئی سے شروع ہو گا جہاں آسٹریلیا ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔