Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں سلمان بٹ نے خیبرپختونخواہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان کے خلاف 132 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ لسٹ اے کرکٹ میں یہ سلمان بٹ کی 24ویں سنچری تھی لیکن خراب موسم نے ان کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا اور ان کی ٹیم کو یقینی فتح نہیں مل سکی۔
پاکستان کی جانب سے لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کا ریکارڈ سعید انور کے پاس ہے جنہوں نے 325 میچوں میں 26 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔ اس فہرست میں سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔
خرم منظور لسٹ اے کرکٹ میں 23 سنچریوں کے ساتھ تیسرے، کامران اکمل 21 سنچریوں کے ساتھ چوتھے، ظہر عباس 19 سنچریوں کے ساتھ پانچویں جبکہ بابر اعظم اور سلیم الہیٰ 18، 18 سنچریوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔