Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مارک کولز نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی امید باندھ لی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک کولز نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سیریز آسان نہیں ہو گی کیونکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم سیریز کے لیے پرجوش ہیں اور امید ہے کہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ مارک کولز نے بتایا کہ نئی ویمن کرکٹرز سامنے آئی ہیں اور نئی سلیکشن کمیٹی بھی بہترین کام کر رہی ہے۔
مارک کولز نے کہا کہ کہ امید ہے مزید اچھی لڑکیاں سامنے آئیں گی اور ہم پلئیرز کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع ہو چکا ہے۔