پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لیے 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان تو کر چکا ہے مگر ساتھ ہی بورڈ نے پاکستان کپ کے بہترین پرفارمرز کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے مدعو کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ احمد شہزاد اس حوالے سے اپنا کیس مضبوط کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کپ میں فیڈرل ایریاز کی نمائندگی کرتے ہوئے احمد شہزاد نے اپنے پہلے میچ میں 56 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد دوسرے میچ میں وہ 10 رنز بنا سکے۔ پنجاب کے خلاف احمد شہزاد نے پھر زبردست بیٹنگ کی اور 78 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے لسٹ اے کیریئر میں 6 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ اعزاز پانے والے 21ویں کھلاڑی ہیں۔ ورلڈکپ میں اوپننگ کے لیے امام الحق اور فخر زمان تو مضبوط امیدوار ہیں لیکن ورلڈکپ کے لیے تین اوپنرز کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔