پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لیے ابتدائی 23 کھلاڑیوں کا چناؤ کر چکا ہے تاہم پاکستان کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ہفتے ورلڈکپ کے لیے 23 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کا نام شامل نہیں تھا۔ عمر اکمل پاکستان کپ کے دوران زبردست فارم میں نظر آ رہے ہیں جبکہ وہاب ریاض بھی اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکٹرز پاکستان کپ میں پلیئرز کی پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں اور 23 کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کپ کے پرفارمرز کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو ہوں گے جس کے بعد 18 اپریل کو ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔