گزشتہ برسوں میں آئی سی سی نے آف اسپنرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا اور کئی آف اسپنرز اس پابندی کی زد میں آئے۔ پاکستان کے سعید اجمل کا کیریئر بھی اسی وجہ سے وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی کی پابندی کے بعد انھوں نے اپنا ایکشن تبدیل کیا مگر ایکشن تبدیل کرنے کے بعد وہ ٹیم کے لیے کارآمد ثابت نہ ہوئے۔
ایک ٹویٹر صارف نے اپنی آف اسپن بولنگ کی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی تو سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے بھی اس پر جواب دیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے صرف دو، تین آف اسپنرز ڈومیسٹک کھیل رہے ہیں اور مستقبل میں پاکستان سے آف اسپنرز ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ راشد لطیف نے ثقلین مشتاق کو تاریخ کا سب سے بہترین آف اسپنر بھی قرار دیا۔