Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

آئی پی ایل میں رائل چیلنجز بنگلور کی ٹیم شکستوں کے بھنور سے نہ نکل سکی اور رواں سیزن کے مسلسل چھ میچز میں ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔ شکستوں کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اب ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی خود بھی تھک گئے ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں روز روز بہانے بنا کر تھک گیا ہوں، پوری ٹیم ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور جیت اس وقت ہی ملے گی جب کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
ویرات کا کہنا تھا کہ شکستوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سب کو کسی دباؤ کے بغیر اپنی نیچرل گیم کھیلنا ہو گی۔ واضح رہے کہ چھ شکستوں کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کا پلے آف مرحلے میں جگہ بنانا مشکل نظر آ رہا ہے۔ بنگلور کی ٹیم اپنا اگلا میچ 13 اپریل کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف چندی گڑھ میں کھیلے گی۔