Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش کاؤنٹی درہم نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا کاٹنے والے کیمرون بینکرافٹ کو اپنا کپتان مقرر کیا تو اس پر انگلش شائقین اور میڈیا نے تنقید کی۔ سابق کرکٹر ڈیرن گوف نے بھی درہم کاؤنٹی کے اس فیصلے کو منفی اقدام قرار دیا۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے شریک ملزم اسٹیو اسمتھ اپنے ساتھی کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ بینکرافٹ کپتانی کے لیے اچھا آپشن ہے اور ان میں یہ ذمہ داری نبھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینکرافٹ گیم کو بہت اچھے سے سمجھتے ہیں اور پلئیرز کو ضرورت کے مطابق استعمال کرنا جانتے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ بینکرافٹ کو تھوڑی سی فارم حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
#Australia#Durham