پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے پہلے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اقبال امام سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ اینڈی رچرڈز کی جگہ لیں گے۔ 12 برس سے پی سی بی کے کوچنگ پینل میں شامل اقبال امام اے ٹیم اور انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔
اقبال امام کراچی ریجن کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اقبال امام ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ اقبال امام محنتی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہیں اور ان کی تقرری سے پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹنگ میں ضرور نکھار آئے گا۔