Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر بھارت کی طرف سے کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ان کو موقع ملے تو وہ دوبارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا چاہیں گے۔ آئی پی ایل کے اس ایڈیشن میں ہربھجن سنگھ نے چنائی سپر کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو مرتبہ پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 آ رہا ہے، پھر سے بھارتی ٹیم میں طلب کیا گیا تو کھیلنے کے لیے ہر طرح تیار ہوں۔ آف اسپنر نے کہا کہ وہ پھر سے اپنے پرانے رن اپ سے گیند کروا رہے ہیں جس کا فائدہ ہوا اور وکٹیں مل رہی ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے بھارت کی جانب سے 103 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور آخری مرتبہ انھوں نے 2016 میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔