Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ کے ساتویں میچ میں پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ فیڈرل ایریاز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 321 رنز بنائے جس میں اسراراللہ کے 96 رنز شامل تھے۔ انھوں نے اپنی اننگز میں شاندار 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے بھی ان کا خوب ساتھ نبھایا اور 78 گیندوں پر 74 رنز اسکور کیے۔
فیڈرل ایریاز کی جانب سے صہیب مقصود نے 45 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ پنجاب کے بیٹسمینوں نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پنجاب کی جانب سے افتخار احمد نے دھواں دھار سنچری اسکور کرتے ہوئے 89 گیندوں پر 109 رنز اسکور کیے جبکہ سمیع اسلم نے بھی 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔