پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے پاکستان سپر لیگ فور میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان اسپنر عمر خان کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ محسن حسن خان نے کہا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عمر خان کو ورلڈکپ کی 15 رکنی اسکواڈ میں ضرور شامل کرتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ پراعتماد انداز میں بولنگ کرتے ہیں اور ان میں وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ محسن خان نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کی کنڈیشنز بہت اہم ہوں گی، اگر موسم گرم اور خشک ہوا تو اسپنرز مددگار ثابت ہوں گے لیکن سرد موسم میں فاسٹ بولرز کا کردار اہم ہو گا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں جہاں محمد حسنین کو آزمایا گیا وہیں نوجوان فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد موسیٰ کو بھی موقع ملنا چاہیئے تھا۔