Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگز کی قیادت کرنے والے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے ہی بولر کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران کھری کھری سنا دیں۔ 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کو 12 گیندوں پر 39 رنز درکار تھے اور دھونی نے 19ویں اوور کے لیے دیپک چہار کو دی جنہوں نے پہلی گیند پر چوکا کھایا اور اگلی گیند پر دو رنز بنوا دیئے۔
اس کے بعد دھونی اپنے بولر کے پاس گئے، خراب بولنگ پر ان سے غصے کا اظہار کیا اور سمجھایا کہ کس طرح بولنگ کرنی ہے۔ اگلی چار گیندوں پر دیپک چہار نے صرف چار رنز بننے دیئے اور چنائی نے یہ میچ آخری اوور میں 22 رنز سے جیت لیا۔
دیپک چہار نے اس واقعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھونی بھائی مجھ پر بہت غصہ تھے کیونکہ میں نے بہت بڑی غلطی کر دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ میں بار بار سوچ رہا تھا کہ اگلی گیند کیسے کرواؤں۔