Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی لیگز میں وہ ابھی تک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں شاہد آفریدی کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب ہوتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے اپنے خاص مداح سے ملاقات کر کے اس کی خواہش پوری کر دی۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اس ملاقات کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آج جو بھی ہوں وہ اپنے مداحوں کی سپورٹ اور محبت کی وجہ سے ہوں۔ انھوں نے لکھا کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے میرے مداح مطہر سے ملاقات بہت جذباتی تھی کیونکہ مجھ سے مل کر اس کی خوشی دیدنی تھی۔
شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ آج میں جو بھی ہوں وہ آپ سب اور پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کا بوم بوم رہوں گا۔