Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کپ میں خیبرپخوتنخواہ (کے پی کے) کی فتح کے بعد سندھ کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ پاکستان کپ کے آٹھویں میچ میں کے پی کے نے پہلے کھیلتے ہوئے 300 رنز اسکور کیے۔ سندھ کی ٹیم کو عمر صدیق نے اچھا آغاز دیا جس کے باعث شائقین کو اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن سندھ کو 9 رنز سے شکست ہو گئی۔
سندھ کی جانب سے عمر صدیق نے 69 اور عمران رفیق نے 61 رنز اسکور کیے۔ شکست کے بعد سندھ کی ٹیم فائنل میچ کھیلنے سے محروم ہو گئی ہے۔ سندھ کی ٹیم کو اپنا اگلا میچ کل پنجاب کے خلاف کھیلنا ہے جو کہ دونوں ٹیموں کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ اسی طرح آج بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کے مابین جاری میچ سے بھی فائنلسٹ ٹیموں پر فرق نہیں پڑے گا۔