Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کے سامنے شرائط کے انبار لگا دیئے ہیں۔ کراچی میں پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اور یونس خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی یونس خان کو جونئیر کرکٹرز تیار کرنے کی بھاری ذمہ داری دینا چاہتا ہے تاہم یونس خان نے کہا کہ وہ ذمہ داری اسی صورت میں قبول کریں گے جب جونئیر کوچز اور سلیکٹرز ان کی مرضی سے لگائے جائیں۔
ملاقات میں ایم ڈی پی سی بی نے یونس خان کو کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ یونس خان کی غیرمستقل مزاجی کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہے اور آئندہ چند دنوں میں انھیں ذمہ داری دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔