Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت چند دیگر فرنچائزز اس بار مالی طور پر فائدے میں رہیں گی۔ اس کی بڑی وجہ ٹائٹل اسپانسرشپ اور نشریاتی حقوق کا بھاری رقم کے عوض ہونے والا معاہدہ ہے۔ پی سی بی نے تین سال کیلئے 36 ملین ڈالرز کا براڈکاسٹنگ کنٹریکٹ کیا۔ ٹائٹل اسپانسر شپ تین سال کیلئے 14.30 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں برس تمام فرنچائزز کو سینٹرل انکم پول سے 22 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم ادا کی جائے گی۔ اگر اس میں میچ ٹکٹس اور دیگر آمدنی بھی شامل کر لی جائے تو یہ رقم 25 لاکھ ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔ رواں برس پاکستان میں 8 میچز سے بھاری گیٹ منی بھی حاصل ہوئی۔ فرنچائزز کو اسپانسرشپ اور مرچنڈائزنگ سے بھی رقم ملے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کنٹریکٹ کے تحت براڈکاسٹنگ رائٹس کا 80 فیصد فرنچائزز جبکہ باقی پی سی بی کے پاس جاتا ہے۔ اسپانسرشپ اور گیٹ منی کی رقم فرنچائزز اور بورڈ میں آدھی آدھی تقسیم ہوتی ہے۔ اس مالی ماڈل کی وجہ سے مہنگی ٹیمیں (ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز) نقصان میں ہیں۔