Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم چار روزہ اور ون ڈے میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ آئندہ سال ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے انڈر-19 ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر-19 ٹیم سری لنکا میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دورے کے لیے 26 کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے ٹرائلز میں حصہ لیں گے جس کے بعد 15 اپریل کو ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع پر اپنے بیان میں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ انڈر-19 کرکٹ قومی ٹیم کی سپلائی لائن ہے اس لیے پی سی بی انڈر-19 کرکٹ کو پروموٹ کرتا رہے گا تاکہ مستقبل میں پاکستان کو اچھے کرکٹرز مل سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے سے ورلڈکپ کی تیاریوں میں بھی بہت مدد ملے گی۔