Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عامر کی مسلسل ناقص کارکردگی پر سرفراز احمد بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا سب سے اہم بولر وکٹیں نہیں لے رہا ہو تو کپتان کو پریشانی ہوتی ہے اور ٹیم کی کارکردگی پر بھی فرق پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر کی رفتار اور سوئنگ دونوں میں تھوڑی کمی آئی ہے جس وجہ سے وہ وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہے۔
انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں محمد عامر جلدازجلد فارم میں واپس آجائیں کیونکہ ان کا فارم میں واپس آنا ہماری بولنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بنا دے گا۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد عامر کے انتخاب پر انہوں نے کہا کہ اس کا جواب جلد مل جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد سے محمد عامر کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ فاسٹ بولر گزشتہ 14 ایک روزہ میچوں میں 9 مرتبہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔