Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی کا گُر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔ برائن لارا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں بہت سے میچ ونرز موجود ہیں اور ہماری ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کامیابی کا دارومدار بیٹسمینوں کے کندھوں پر زیادہ ہو گا، بیٹسمین اگر تحمل کے ساتھ کھیلنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو لوئر آرڈر میں آنے والے بیٹسمین تیز کھیل کر کسی بھی صورتحال میں میچ پلٹ سکتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلی تو یقیناََ اچھے نتائج ملیں گے۔
برائن لارا نے مزید کہا کہ چار ماہ قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہت کمزور تھی مگر انگلینڈ کے خلاف سیریز نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس ٹیم میں کسی بھی حریف ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔