Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سیم کرن کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں پرفارمنس دکھا کر ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔ سیم کرن رواں آئی پی ایل سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا ہے اس بات کا کوئی دباوٴ نہیں کہ میں اس سیزن کا مہنگا ترین کھلاڑی ہوں بلکہ تمام میچز میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کو کامیابی دلانا چاہتا ہوں۔
سیم کرن نے کہا کہ آئی پی ایل کا معیار بہت اچھا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے اس لیگ میں سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے اور ورلڈکپ سے قبل میرے پاس بہترین موقع ہے کہ میں یہاں پرفارم کروں اور انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنا کر میگا ایونٹ میں کھیلنے کا اپنا خواب پورا کروں۔ سیم کرن رواں ایونٹ میں اب تک 4 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔