Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کی کٹ جاری کر دی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی شرٹ روایتی پیلے رنگ کی ہے لیکن شرٹ میں سبز رنگ کو بھی شامل کیا گیا جو کہ بازوؤں، کالر اور سائیڈز پر رکھا گیا ہے۔ شرٹ کے سامنے دائیں جانب ورلڈکپ اور بائیں جانب کرکٹ آسٹریلیا کا لوگو ہے جبکہ درمیان میں آسٹریلیا کا نام درج ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کو نئی کٹ پہنا کر اس کی رونمائی کی۔
شائقین کی جانب سے کٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کسی نے جرسی کو زبردست اور کسی نے بدترین قرار دیا۔ شائقین نے گزشتہ ورلڈکپ کی کِٹ کی تصاویر لگا کر اسے موجودہ کِٹ سے بہتر قرار دیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا جبکہ آسٹریلیا ورلڈکپ میں اپنا سفر 6 جون کو افغانستان کے خلاف میچ کھیل کر کرے گا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔