Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے مایہ ناز سباق بیٹسمین یونس خان نے کراچی کے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ سرفراز سے امید ہے کہ وہ ورلڈکپ میں اچھی خبر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی پر بات نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
یونس خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہم آغاز اچھا نہیں کر سکے تھے مگر بعد میں لوگوں نے دیکھا کہ کس طرح محنت اور ٹیم ورک سے پاکستان چیمپئن بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سیمی فائنل میں پہنچے اور قسمت نے ساتھ دیا تو ورلڈکپ ٹرافی ضرور جیتیں گے۔ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے جا رہا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔