Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ (کے پی کے) کے خوشدل شاہ کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے پاکستان کپ میں دوسری سنچری سندھ کے خلاف 66 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اسکور کی جس کی بدولت کے پی کے نے 300 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 291 رنز پر ہمت ہار گئی۔
خوشدل شاہ نے اس سے پہلے بلوچستان کے خلاف ریکارڈ ساز 154 زنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس شاندار پرفارمنس کی وجہ سے خوشدل شاہ پاکستان کپ میں 314 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹسمین ہیں اور دو انھوں نے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔
خیبرپختونخواہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور سندھ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہے۔