گزشہ ہفتے پی سی بی نے ورلڈکپ کے لیے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جن کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان 23 کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کا نام شامل نہیں تھا جس وجہ سے بورڈ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستان کپ میں دونوں کرکٹرز شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے عمر اکمل اور وہاب ریاض کو بلایا جا سکتا ہے مگر ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا دارومدار فٹنس ٹیسٹ پر ہی ہو گا۔ پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے دیگر کرکٹرز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے جس میں احمد شہزاد اور افتخار احمد کا نام شامل ہے۔