Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ آپ نے ورلڈکپ 2011 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کیوں نہیں کھیلا؟ اگر آپ اس میچ میں ہوتے تو پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا تھا۔ شعیب اختر نے جواب دیا کہ مجھے آج بھی اس کا افسوس ہے۔
بھارت کے خلاف ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں شعیب اختر کی جگہ وہاب ریاض ان ایکشن ہوئے تھے جنہوں نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور بھارت کو 260 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں کامران اکمل اور محمد حفیظ نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پاکستان کو 29 رنز سے شکست ہوئی تھی۔