سابق پاکستانی کرکٹر محمد وسیم نے ٹویٹر پر اپنے ایک کیچ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جو انھوں نے شعیب اختر کی بولنگ پر پکڑا تھا۔ محمد وسیم نے شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو یہ کیچ یاد ہے؟ نظر آنے میں یہ آسان لگ رہا ہے لیکن یہ مشکل ترین کیچوں میں سے ایک تھا جو میں نے سلِپ میں پکڑا تھا۔
شعیب اختر نے تو محمد وسیم کو ابھی تک جواب نہیں دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر ٹینو بیسٹ نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت دور کھڑے تھے اور یہ کیچ پکڑنے کے لیے آپ کے پاس ایک ہفتہ تھا۔
محمد وسیم نے 25 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انھوں نے 194 فرسٹ کلاس میچز میں 199، 130 لِسٹ اے میچز میں 61 اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3 کیچز پکڑے۔