Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 22ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ سن رائزرز حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کنگز الیون پنجاب نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

اس میچ میں ڈیوڈ وارنر کی شرارت سب کی توجہ کا مرکز بنی جب حیدرآباد کی اننگز کا ساتواں اوور رویچندرن ایشون کروانے آئے، دوسری گیند پر ڈیوڈ وارنر نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے تھے اور انھوں نے جان بوجھ کر واپس کریز میں پلٹ کر ایشون کو طنز کرنے کی کوشش کی کیونکہ انھوں نے راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں جوز بٹلر کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کیا تھا جس وجہ سے پنجاب کے کپتان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔