Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سن رائزرز حیدرآباد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن میں اب تک چھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے حیدرآباد کی ٹیم کو تین میچز میں کامیابی جبکہ تین میں شکست ہوئی ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائٹنس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں حیدرآباد کے اہم کھلاڑی کین ویلیمسن صرف ایک میچ کھیل سکے ہیں۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلتے ہوئے انھوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز اسکور کیے تھے۔ سن رائزرز حیدرآباد کو کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے ہاتھوں لگاتار دو شکستیں ہوئی جس کی وجہ ٹیم کی ناقص بیٹنگ تھی۔
حیدرآباد ٹیم کے کوچ ٹوم موڈی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کین ویلیمسن فٹ ہو گئے ہیں اور وہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر خلیل احمد بھی نے بھی فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے۔