Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نوجوان بیٹسمین سعود شکیل نے پی سی بی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آخری آٹھ میچز پاکستان میں ہوئے تو کافی مزہ آیا کیونکہ شروع سے کراچی میں کرکٹ کھیلتے آ رہا ہوں، یہاں کی کنڈیشنز سے جو کرکٹرز واقف ہیں ان کو کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے اور جب کراؤڈ کی سپورٹ ملتی ہے تو بہت اچھا لگتا ہے۔
پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل سعود شکیل کو چوتھے ایڈیشن میں ایک میچ بھی کھیلنے کو نہیں ملا لیکن انھوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں بڑے پلیئرز کے ساتھ بیٹھنے پر کافی کچھ سیکھنے کو ملا اور میں نے باہر بیٹھ کر بھی بہت کچھ سیکھا۔
سعود شکیل نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا تو یہی کوشش ہو گی کہ کم از کم دس سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کروں اور کوشش کر رہا ہوں کہ فٹنس معیار پر پورا اتروں۔