Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان انڈر-16 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ عمر ایمان قومی انڈر-16 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کاشف علی، احمد خان، علی اسفند اور علیان محمود ٹیم کا حصہ بن گئے۔ عامر حسن، اسیر مغل، فیصل اکرم، فرہاد خان اور حسیب اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ خالد خان، محمد شہزاد، محمد وقاص اور رضوان محمود کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سمیر ثاقب اور زبیر شنواری بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہیں۔
عمر ایمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر-16 کی قیادت ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ پی سی بی ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کہتے ہیں کہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور دورہ بنگلہ دیش سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ قومی انڈر-16 ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔