Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کو آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی کیپ دے دی گئی۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان نے محمد عباس کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی ٹیسٹ کیپ پیش کی اور فاسٹ بولر کو مبارکباد دی۔ محمد عباس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم 2018 میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
گزشتہ سال انھوں نے میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد عباس نے سات میچز میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ٹیسٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، دیموتھ کرونارتنے، کین ویلیمسن، ویرات کوہلی (کپتان)، ہینری نکولز، ریشب پانٹ، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، نیتھن لائن اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔