قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اور ورلڈکپ میں پاکستان کی امیدوں کا محور فخر زمان نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کی سنچری کی ویڈیو اپلوڈ کر کے بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ پی سی بی سمیت فخر زمان کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
شاداب خان نے فخر زمان کو نئے نام 'جے ڈی' کے نام سے پکارا۔ فخر زمان نے ڈیبیو کے بعد سے ہی پاکستان کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کئی ریکارڈ ز بھی اپنے نام کیے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس ہے۔
فخر زمان پاکستان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انھوں نے میچ وننگ سنچری اسکور کی تھی اور اب ورلڈکپ میں بھی ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔