Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

حسن رضا نے اپنے متعلق میڈیا میں آنے والی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں ایک اکیڈمی کھولنے جا رہے ہیں، اس کے لیے کرکٹرز کو مدعو کیا تھا مگر اس دعوت نامے کو کوئی اور رنگ دے کر چلایا گیا، بورڈ نے کھلاڑیوں کو مجھ سے دور رہنے کی ہدایت نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے 25 سال کرکٹ کھیلی ہے اور میرا نام زبردستی فکسنگ میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق کرکٹر کہا کہ فکسنگ کرنی ہوتی تو پاکستان ٹیم یا ڈومیسٹک میں کھیلتے ہوئے بھی کر سکتا تھا، اب میں ایسا کام کیوں کروں گاَ؟
حسن رضا نے مزید کہا کہ الجزیرا کی ڈاکیومینٹری کے حوالے سے مجھے آئی سی سی یا پی سی بی کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں ملیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکیومینٹری میں جس ٹورنامنٹ پر الزامات لگائے گئے ہیں اس میں، میں اکیلا نہیں تھا بلکہ پاکستان کے دیگر 27 پلیئرز بھی شامل تھے۔