Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فارغ وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فیملیز کے ساتھ بھرپور وقت گزار رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے سرفراز احمد کو طویل عرصے بعد گھر پر وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔ انھیں 15 اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ سے قبل لاہور پہنچنا ہے۔ اس آرام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان سرفراز نے بھی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ویڈیو ٹویٹر پر اپلوڈ کر دی۔
سرفراز نے اپنے بیٹے عبداللہ کی بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپنگ کی اور ننھے عبداللہ کی رننگ پر لکھا کہ ہم دونوں کی رننگ ایک جیسی ہے۔ سرفراز احمد کی اس ویڈیو کو ٹویٹر صارفین نے بہت پسند کیا۔ اس سے قبل سرفراز احمد اپنے بیٹے کی بولنگ کی ویڈیو بھی اپلوڈ کر چکے ہیں۔ سرفراز کے ساتھ ساتھ سہیل تنویر نے بھی اپنے بیٹے کی ویڈیو اپلوڈ کی اور لکھا کہ ان کا بیٹا بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے تیار ہو رہا ہے۔