راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے خوشدل شاہ نے نیشنل ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک زبردست ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ خوشدل شاہ نے 2016 سے اب تک پاکستان میں لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ چکھے لگائیں ہیں اور ان کے چھکوں کی تعداد 84 ہے جبکہ اس عرصے میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین عمر اکمل ہیں۔
ان کے چھکوں کا خوشدل شاہ سے کوئی مقابلہ ہی نہیں۔ انہوں نے 2016 سے اب تک لسٹ اے میں 64 چھکے لگائیں ہیں۔ پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کی نمائندگی کرنے والے خوشدل شاہ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے چار میچوں میں 2 سنچریوں کی بدولت 157 کی اوسط سے 314 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی انہی کے نام ہے۔