Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا پی سی بی کا فیصلہ غلط قرار دے دیا۔ پی سی بی نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے والے زیادہ تر ممکنہ کھلاڑیوں کو پاکستان کپ میں آرام دیا ہے۔ بورڈ کے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ ورلڈکپ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دینی چاہیئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ ورلڈکپ سے قبل تیاریوں کے لیے ایک بہترین موقع تھا۔ عمر گل نے پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے۔ فاسٹ بولر ٹورنامنٹ میں بنائی گئی پچز سے بھی خوب متاثر ہوئے۔ عمر گل نے کہا کہ کافی عرصے بعد پاکستان میں بیٹنگ پچز بنائی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔