Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوہاٹ میں ہونے والی کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں فکسنگ الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کوہاٹ میں ہونے والی فضل محمود کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک تیسرے کلب نے سنگین الزامات لگائے ہیں کہ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔
زرائع کے مطابق پی سی بی کے امپائرز کی موجودگی میں ہونے والے میچ میں ایک ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔ خط میں فکسنگ کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان نے تیسرے کلب کی جانب سے ملنے والے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اس وقت الزامات پر کوئی رائے قائم نہیں کی جا سکتی اور مکمل تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔