Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور فیڈرل ایریاز کے خلاف ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں بھی انہوں نے بہترین بلے بازی کا تسلسل جاری رکھا۔ عمر اکمل نے نے فیڈرل ایریاز کی ٹیم کے خلاف 45 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمر اکمل پاکستان کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔
انہوں نے 4 میچوں میں 106.33 کی اوسط سے 319 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 2 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ عمر اکمل نے پاکستان کپ کے ابتدائی میچ میں پنجاب کے خلاف 136 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ سندھ کے خلاف وہ 99 پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
فیڈرل ایریاز کے خلاف میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کی جبکہ اس فتح کے ساتھ بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی جہاں اس کا مقابلہ کل خیبرپختونخواہ کے ساتھ ہو گا۔