Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ابھرتے ہوئے بلے باز احسن علی نے پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس سے سب کو خوب متاثر کیا اور انھیں پاکستان کپ کھیلنے کا موقع بھی ملا۔ پاکستان کپ کے دوران احسن علی نے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہوں گا کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کا موقع ملا اور سوچا نہیں تھا کہ اتنی عزت ملے گی۔ احسن علی نے پی ایس ایل کو اپنے کیریئر کا اہم موڑ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کیلئے میں کتنا پرجوش تھا اس کو بیان نہیں کر سکتا، تھوڑا پریشان تھا اور پراعتماد بھی تھا مگر دوسرے میچ میں لاہور کے خلاف مزید پراعتماد ہو کر کھیلا اور اچھے رنز بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔ احسن علی نے مزید کہا کہ ٹیم مالک ندیم عمر نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ احسن علی نے پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم کی نمائندگی۔