Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان 15 اپریل کو کرے گا مگر اس سے پہلے ہی ٹیم کے اوپنر روہت شرما انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ روہت شرما بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ پریکٹس کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ ان کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی مگر وہ پریکٹس سیشن میں مزید حصہ نہیں لے سکے تھے۔

روہت شرما کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے۔ روہت شرما کی انجری کے حوالے سے ممبئی انڈینز کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور وہ ورلڈکپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ورلڈکپ سے کچھ عرصہ پہلے آئی پی ایل کا انعقاد کرکٹرز کے لیے انجری مسائل پیدا کر سکتا ہے۔