Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سرفراز احمد سے ملاقات کی اور ورلڈکپ میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں ٹیم سرخرو ہو گی۔
سرفراز احمد نے حوصلہ افزائی کرنے پر گورنر سندھ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، عالمی کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انھوں نے ورلڈکپ کے حوالے سے قوم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کے لیے جان لگا دیں گے اور میگا ایونٹ میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
گورنر ہاؤس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد فتح باغ پہنچے جہاں انہوں نے پودا لگا کر بلدیہ وسطی کراچی کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔