Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے شروع ہونے میں کم وقت ہی باقی رہ گیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی عروج پر جا رہا ہے۔ آئی سی سی بھی میگا ایونٹ کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ورلڈکپ ٹرافی کو بنانے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرافی 11 کلو وزنی اور 650 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ ورلڈکپ ٹرافی بنانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر اسٹیون اوٹیول نے کہا کہ ٹرافی بنانا آسان کام نہیں ہے، ہمیں ہر چیز حساب کتاب سے ترتیب دینا پڑتی ہے اور ورلڈکپ کی ٹرافی بنانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم پر بھی بہترین ٹرافی بنانے کے لیے دباؤ ہوتا ہے اور ہمارے پاس جو آرٹسٹ ہیں وہ اس پر بہت محنت کرتے ہیں۔ ٹرافی کو 1990 کی دہائی میں پول مائیلسٹن نے ڈیزائن کیا تھا۔ ورلڈکپ کی ٹرافی تیار ہونے کے بعد میگا ایونٹ سے پہلے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتی ہے۔