Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں دفاعی چیمپئن ٹیم فیڈرل ایریاز مشکلات سے دوچار رہی۔ ٹائٹل کا دفاع تو دور کی بات محمد رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم چار میں سے ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔ فیڈرل ایریاز کو احمد شہزاد، محمد رضوان اور محمد نواز جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔ پہلے میچ میں اسے خیبرپختونخواہ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
دفاعی چیمپئنز کو دوسرے میچ میں سندھ اور تیسرے میچ میں پنجاب نے شکست سے دوچار کیا۔ بلوچستان کے خلاف 290 رنز کے تعاقب میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم 23 رنز سے میچ ہار گئی اور ایونٹ میں جیت کا کھاتہ بھی نہ کھول سکی۔
بلوچستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 289 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے تعاقب میں فیڈرل ایریاز کو آغاز تو اچھا ملا مگر آنے والے بیٹسمین لمبی اننگز نہ کھیل سکے۔ بلوچستان کے عماد بٹ نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔