Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 24واں میچ ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کے فرائض کیرون پولارڈ نے انجام دیئے۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لوکیش راہول کی سنچری کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 197 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی چار وکٹیں 94 رنز پر گر چکی تھیں لیکن کیرون پولارڈ کی دھواں دھار بیٹنگ نے کنگز الیون پنجاب کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
جارح مزاج آل راؤنڈر نے 31 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے جس میں 10 فلک شگاف چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ ان کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت ممبئی انڈینز نے میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔