Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کنگز الیون پنجاب کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول نے ممبئی انڈینز کے خلاف 64 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انھوں نے اپنی اس اننگز کے دوران 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ لوکیش راہول کی اس سنچری کی مدد سے کنگز الیون پنجاب نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا۔
ممبئی انڈینز نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن ٹیم کے قائم مقام کپتان کیرون پولارڈ ڈٹے رہے۔ انھوں نے 31 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
کیرون پولارڈ کے 83 رنز کے سامنے لوکیش راہول کی سنچری ناکافی ثابت ہوئی اور ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز میچ میں تین وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور کنگز الیون پنجاب چوتھے نمبر پر موجود ہے۔