Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فخر زمان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، فائنل مقابلے میں بھارت کے خلاف سنچری کرنے کے بعد وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے اور اس کے بعد انھوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ دو سال کے کم عرصے میں فخر زمان نے پانچ ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین نے ون ڈے کرکٹ میں سر ویو رچرڈز کے تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ ویو رچرڈز نے 22 جبکہ فخر زمان نے 18 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
انھوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر زمبابوے کے خلاف 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جو پہلی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ فخر زمان نے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ 515 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
انھوں نے زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں 117، تیسرے میچ میں 43، چوتھے میچ میں 210 رنز بنائے اور تینوں مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پانچویں میچ میں وہ 85 رنز کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے سے پانچویں میچ کے دوران انھوں نے 455 رنز اسکور کیے اور صرف ایک مرتبہ آؤٹ ہوئے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔