Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ورلڈکپ سے قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے لیے ٹریننگ شروع کی تو انھیں گھٹنے کی پرانی تکلیف پھر سے ہونے لگی۔ عماد وسیم نے گھٹنے کی تکلیف سے نجات پانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام شروع کر لیا ہے۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ پانے کے لیے انھیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔
گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھی عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں دو بار ناکام ہونے کے بعد وہ تیسری بار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور انھیں اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا تھا۔ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے آخری دو میچوں میں انھوں نے کپتانی کے فرائض بھی انجام دیئے تھے۔