Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ میں بائبل کا مقام رکھنے والے وزڈن نے اپنا 154واں ایڈیشن جاری کر دیا ہے۔ وزڈن ہر سال انگلینڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پانچ کرکٹرز کا انتخاب کرتا ہے۔ وزڈن کے 2019 ایڈیشن میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر سیم کرن، انگلش ٹیسٹ کرکٹر روری برنز، انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر اور انگلش ویمن کرکٹر ٹیمی بیومونٹ کو 'کرکٹرز آف دی ایئر' کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے یہ اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ اپنے نام کیا۔
گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی نے 593 رنز اسکور کیے تھے لیکن اس کے باوجود بھارت یہ سیریز 1-4 سے ہار گیا تھا۔ سیم کرن نے اسی سیریز میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے بیٹنگ میں 272 رنز اسکور کیے تھے جبکہ بولنگ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
گزشتہ کاؤنٹی سیزن کے 13 میچوں میں روری برنز نے 64.71 کی اوسط سے 1,359 رنز اسکور کیے تھے جس میں چار سنچریاں اور سات نصف سنچریاں شامل تھیں۔ 2018 کے ہوم سیزن میں جوز بٹلر نے سات ٹیسٹ میچوں میں 510 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں 110 رنز کی اننگز کھیل اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے بڑی فتح دلائی تھی۔