Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل آصف علی پاکستان کپ کے گزشتہ تین میچز میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے تھے جو منیجمنٹ اور سلیکٹرز کے لیے ضرور پریشانی کا باعث تھا مگر اب انھوں پاکستان کپ میں فارم کی جھلک دکھادی ہے۔۔ سندھ کی نمائندگی کرنے والے آصف علی بلوچستان کے خلاف پانچ، فیڈرل کے خلاف سولہ اور خیبر پختون خوا کے خلاف بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئے مگر پنجاب کے خلاف انھوں نے زبردست بیٹنگ کی۔ آصف علی نے 41 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے۔ آصف علی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ان کا مقابلہ عمر اکمل سے ہے۔ عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ کی فہرست میں شامل تئیس کھلاڑیوں میں تو شامل نہیں ہیں مگر پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد امید ہے کہ انھیں بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے